سردار ایاز صادق’’نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

پیپلپزپارٹی، ایم ایم اے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو شرکت کی دعوت شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر نہ بلانے پر شدید احتجاج کیا جائیگا

بدھ 10 اکتوبر 2018 20:34

سردار ایاز صادق’’نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر سردار ایاز صادق’’نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل جمعرا ت ‘‘کی سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر طلب کر لیا ہے، جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر نہ بلانے پر شدید احتجاج کیا جائیگا، سردار ایاز صادق نے پیپلپزپارٹی، ایم ایم اے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نی17اکتوبر کو اجلاس طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے، جسے اپوزیشن نے مسترد کرتے ہوئی14روز کی آئینی مدت ختم ہونے سے دو روز قبل اجلاس بلانے کے فیصلے کو تاخیری حربہ قرار دیا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ایڈوائزری پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی ہے جو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی قیادت سے رابطے قائم کرے گی،8رکنی کمیٹی میں احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین، رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، شازہ خواجہ عطا اللہ تارڑ شامل ہیں، تاجر برادری سے رابطوں کیلئے پرویز ملک سینیٹر شاہین بٹ، عابد شیر علی، مفتاح اسماعیل، میاں منان، چوہدری سیرباز بابر اور شیخ قیصر پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی، وکلاء کی کمیٹی قائم گئی ہے، جس میں زاہد حامد، نصیر بھٹہ، رانا ثناء اللہ اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ شامل ہیں۔

۔ -10-18/--05