مصباح الحق کو آفریدی کی جانب سے نیک تمنائیں

مصباح الحق نے عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کیاتھا

بدھ 10 اکتوبر 2018 22:12

مصباح الحق کو آفریدی کی جانب سے نیک تمنائیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سابق کرکٹرشاہد آفریدی نے بچوں کے ہسپتال بنانے جیسے بہترین کام کے آغاز پر سابق کپتان مصباح الحق کو مبارکباد اور نیک تمنا کا پیغام بھیجا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر مصباح الحق کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہمصباح سے اچھی امیدوں کی توقع ہے۔

انہوں نے ذاتی طور پر مصباح کو اپنی فائونڈیشن کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام میں ان کی مدد کریں گے۔ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مقسد انسانیت کی خدمت ہے، انشاء اللہ ہم ساتھ مل کر کام کریں گے تو کبھی ناٹ آئوٹ نہیں ہوں گے۔