Live Updates

حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نظام کے بارے میں فیصلہ نہیں کر پا ،کنور محمد دلشاد

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) کنور محمد دلشاد چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن وسابقہ سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نظام کے بارے میں فیصلہ نہیں کر پا ئی۔ نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن نے لوکل گورئمنٹ کے سسٹم کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے 101ممالک کے نظام لوکل گورئمنٹ کا جائزہ لیا جس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ تمام ہی ممالک میں بلدیاتی ادارے سڑکوں ،صحت اور تعلیم کو اہمیت دیتے ہیں ،چین میں بلدیاتی اداروں کے بارے میں کوئی قانون نہیں ہے، اس کے باوجود چین کی ترقی بلدیاتی اداروں کی مرہون منت ہے ،کئی ممالک میں بیوروکریسی کا ڈھانچہ اپنے اختیارات سے تجاوز کر چکا ہے ،اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل ہونے کے بجائے بیو رو کریسی کو مل گئے جس سے ملک میں خلفشار کی فضا پیدا ہوئی ۔

(جاری ہے)

دنیا کے آدھے سے ذیادہ بلدیاتی ادارے بھارت میں ہیں اور ان ممالک میں مقامی حکومتیں نسبتاً کم ہیں ۔ نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن نے چین ،بھارت،انڈو نیشنیا ،ملائیشیا ،بنگلہ دیشن ، فلپائن، ماریشیئس، تنزانیہ، ڈنمارک،جاپان ، ناروے ،سویڈن اور ویت نام کی مقامی حکومتوں کا گہری نظر سے مطالعہ کیا تو نیشنل ڈیمو کریٹک فائو نڈیشن اس نتیجہ پر پنہچی کہ پاکستان میں لوکل کونسل کو چلانے کے لئے الگ سے کوئی سروس قائم نہیں کی گئی اور 101ممالک کے نظام کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ انڈو نیشیا کا شمار اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے ۔

عدم مرکزیت کے حامل ممالک میں انڈو نیشیا اولین نمبروں پر آتا ہے ۔مرکزی حکومت کے پاس قومی سلامتی ،خارجی امور ،مالیاتی پالیسیاں ،گورننس،منصوبہ بندی اور مذہبی امور کے محکمے ہیں جبکہ تمام محکمہ جات لوکل گورئمنٹ کو تفویض کر دئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کو لوکل گورئمنٹ سسٹم تبدیل کرنے کے لئے 101ممالک کے بلدیاتی اداروں کے نظام کی جانچ پڑتال کرناہوگی کیونکہ بلدیاتی نظام کی صلاحیت کی کمی کے باعث سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن جانے کا امکان ہے ۔

پاکستان میں جس نہج پر یہ سسٹم لایا جا رہاہے اور بلدیاتی اختیارات کی تقسیم کے کمزور اور پچیدہ نظام سے وزیر اعظم عمران خان کے ترقی کے خواب چکنا چور ہونے کے امکانات ہیں ۔ ایسا نہ ہو کہ بلدیاتی نظام سے عوام اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن جائے۔ اگر لوکل گورئمنت سسٹم کو حقیقی زمینی حقائق اور جمہوری روح کے مطابق اپنانے کے لئے وفاقی حکومت کو اپنے اختیارات سے دستبردار ہونا پڑے گا اور اس سسٹم کو بروئے کار لانے کے لئے 1951سی1970کے بلدیاتی سسٹم کے فوائد سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات