ضلعی سطح پر اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی گئی

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:28

لالہ موسیٰ۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب نے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی سطح پر اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی ہے، ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، ممبران میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، چیئرمین ضلع کونسل، میئر میونسپل کارپوریشن، گیپکو اور سوئی نادرن گیس کمپنی کا نمائندہ شامل ہوگا جبکہ کمیٹی میں حسب ضرورت کسی دیگر ممبر کو بھی نامز د کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی ضلعی سطح پر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن کے امور کی ذمہ دار ہوگی۔