گوجرخان،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ کا کام دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:33

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ کا کام دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب۔ معروف سماجی شخصیت قاضی محمد عتیق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گونمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ کیلئے 26 لاکھ روپے کا ٹھیکہ ہوا۔

جو کہ ٹھیکیدار صرف دیوارے کھڑی کر کے غائب ہو گیا لیکن بعد میں بعض اخبارات میں خبر شائع ہونے پر واپس آیا اور لنٹر ڈال کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھانک کر چلتا بنا قاضی عتیق نے کہا کہ موسم سرما کا موسم شروع ہو چکا اور معصوم بچے بچیاں کھلے آسمان تلے اور بارش ہونے کی صورت میں خستہ حال کمروں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے کمرے انتہائی بوسیدہ حالت میں ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہے ۔

(جاری ہے)

تقریبا دو سال کا عرصہ بیعت گیا لیکن بلڈنگ کا کام مکمل نہ ہو سکا اور کسی نے بھی ٹھیکیدار سے پوچھنے کی زحمت گوارہ نہ کی انہوں نے کہا کہ قاضیاں میں درجن کے قریب دکانداروں سے ہزاروں روپے کا لین دین ٹھیکیدار نے کر رکھا ہے قاضی محمد عییق نے نو منتخب ایم این اے راجہ پرویز اشرف، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ،سی ای او ،وزیر تعلیم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور جلد از جلد بچیوں کے سکول کی تعمیر کو مکمل کروائیں تاکہ علاقہ کی غریب بچیاں اپنی تعلیم حاصل کر سکیں اور مستقبل میں کسی بھی حادثے سے بچ سکیں۔