راولپنڈی ،شہر یوں کو مضر صحت گو شت سے بچا نے کے لئے میٹ سیل پوا ئنٹس کے خصو صی دورے کئے جا ئیں، ڈا کٹر عمر جہا نگیر

ما لکان کو پا بند کیا جائے کہ تصدیق شدہ گوشت کی فرو خت کر یں،ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی کا مذبحہ خانہ سہالہ کے بورڈز آف ڈائریکٹر کے اجلاس سے خطاب

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے را ولپنڈی اسلام آ باد مذبحہ خانہ سہالہ کے بو رڈز آف ڈا ئر یکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شہر یوں کو مضر صحت گو شت سے بچا نے کے لئے فو ڈ انسپکٹرز کی جا نب سے شہر بھر میں مو جود میٹ سیل پوا ئنٹس کے خصو صی دورے کئے جا ئیں اور ما لکان کو پا بند کیا جائے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ گوشت کی فرو خت کر یں۔

انہوں نے کہا کہ را ولپنڈی اسلام آ با د مذ بح خا نے کو پبلک پرا ئیو یٹ پا ر ٹنر شپ کے ذر یعے ایک بار پھر سیٹ آ ف آرٹ بنایا جا ئے گا اور کو شش کی جائے کہ شہر میں سپلا ئی ہو نے والا گو شت مذ بح خا نے کی مہر کے بعدہی فروخت ہو تا کہ اس گوشت کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر کینٹ زا ہد خان ،ڈا کٹر عا صم جنرل منیجر مذبح خا نہ، ساجد محمود اکا ئونٹ آ فیسر، شہزاد گو ندل ایم او فنا نس، محمد جلیل ایڈ من آ فیسر سی ڈی اے، ڈا کٹر ارشد لطیف ایڈ یشنل ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹاک اور ڈپٹی کمشنر آ فس اسلام آ باد کے نما ئندگان نے بھی شرکت کی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے مز ید کہا کہ پہلے مر حلے پر مذ بح خا نے کو تمام ضروری اشیاء سے آ را ستہ کیاجائے نیز اس کی مستقل صفائی کے لئے را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی سے مشاورت کے بعدمر بوط پلان منظم کیا جائے کیو نکہ ان الا ئشوں کی برو قت و منا سب ڈمپنگ نہ ہو نے کی و جہ سے بہت سے بیما ریاں پھیلنے کا خد شہ بھی ر ہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنرل منیجر مذ بح خا نہ ڈا کٹر عا صم کو خصو صی ہدا یت کی کہ میٹ سیل پو ائنٹس کی تمام بڑ ی چینز کے بھی خصو صی دورے کر کے ان کے گو شت کا معیا ر و صفا ئی چیک کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :