راو لپنڈی ، ناتجربہ کارحکومت نے ملک کو تاریخ کے سنگین ترین اقتصادی بحران سے دوچارکردیاہے ،سجادخان

گیس ،بجلی ،پٹرول سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہیں،عوام کوپتہ چل گیاہے کہ نیاپاکستان کیساہے، نامزد امیدوارن لیگ این اے 60

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کے لئے نامزدامیدوارسجادخان نے کہاہے کہ پاکستانتحریک انصاف کی ناتجربہ کارحکومت نے ملک کوپاکستان کی تاریخ کے سنگین ترین اقتصادی بحران سے دوچارکردیاہے ملک کے غریب عوام کومہنگائی کے سونامی میں ڈبودیاہے عوام کے لئے دووقت کی روٹی کھانامشکل بنادیاگیاہے موجودہ جعلی اوربوگس مینڈیٹ والی حکومت کے نااہل وفاقی وزیرخزانہ کی ناقص منصو بہ بندی کی بدولت پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت روزبروزبڑھ رہی ہے گیس ،بجلی ،پٹرول سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہیں اب عوام کوپتہ چل گیاہے کہ نیاپاکستان کیساہی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورے پانچ سال عوام کواربوں روپے کی سب سڈی دے کرقیمتیں نہیں بڑھنے دیں لیکن بعض قوتو ں نے دھاندلی کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چراکرپی ٹی آئی کی حکومت بنوادی جس نے اب ملک کوسنگین اقتصادی بحران میں مبتلاکردیاہے ان شاء اللہ وہ دن دورنہیں جب ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اورعوام سکھ کاسانس لیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزڈھوک منشی میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے اسامہ چوہدری ،دوست محمدخان اوردیگرنے بھی خطاب کیاسجادخان نے کہاکہ راولپنڈی میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکو اپنے بھتیجے شیخ راشدکی انتخابی مہم چلاکر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس دے دیاگیاہے غیرقانونی کام کرناان کاوطیرہ ہے انہوں نے کہاکہ میں اپنے حلقہ کے عوام سے وعدہ کرتاہوں کہ الیکشن میں منتخب ہوکرحلقہ کے تمام مسائل حل کروں گامیراماضی کاریکارڈہے کہ میں عوامی مسائل حل کرنے میں کبھی لاپرواہی نہیں کرتاعوامی خدمت عبادت سمجھ کرکرتاہوں ۔