6سال بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے آپریشن تھیٹر فعال

چھوٹے بڑے آپریشن شروع ،پہلے روز تین مریضوں کی ہرنیاں کے کامیاب آپریشن

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:41

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) 6سال بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے آپریشن تھیٹر کو فعال کرکے چھوٹے بڑے آپریشن شروع کردئیے گئے پہلے روز تین مریضوں کی ہرنیاں کی کامیاب آپریشن کیئے گئے مقامی سطح پر غریب مریضوں کی مفت آپریشن سے ان کے ورثہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سیول ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کو فعال کرنے کے بعد دیگر شعبوں میں بہتری لاکر عوام کو ہرممکن طبعی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویژن محمد عثمان خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث چھ سال بعد محکمہ صحت میں بھی تبدیلی آنا شروع ہوگیا ڈسٹرکٹ سیول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے آپریشن تھیٹر کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا گزشتہ روز سرجن عبداللہ بلوچ ،ڈاکڑ شوکت کھوسہ ،ایم ایس ڈاکڑ ایازجمالی،ڈاکڑ محمد نصیرعمرانی کی نگرانی میں ہرنیاں کے تین مریضوں کی کامیاب آپریشن کیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکڑ ایازجمالی نے کہا کہ کمشنر نصیرآباد محمد عثمان خان صحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان کی کوششوں سے آپریشن کے دوران مریض کو نشہ دینے والاڈاکڑ عارضی طور پر ڈسٹرکٹ جعفرآباد سے مہیا کیا گیا ہے جس کے باعث اب مریضوں کو باہرجانے کے بجائے یہاں پرمفت ان کے چھوٹے بڑے آپریشن کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دل،ہڈی جوڑ ،گردوں کے ڈائیلاسز کے مریضوں کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ شعبے کے ماہر ڈاکڑز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ سیول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں روزانہ کی بنیاد پر اوپی ڈی کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات دے کر ان کے علاج معالج کیا جارہا ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم ہوسکے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :