حب ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاست کا مقصد بلوچستان کے غریب عوام کو ان کاحقوق دلانا ہے،رہنما

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:42

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے سینئر رہنماء کامریڈ عبدالسلام لانگو ،ٹکری زادہ سلیم لانگو نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاست کا مقصد بلوچستان کے غریب عوام کو ان کاحقوق دلانا ہے انشاء اللہ اپنے دور اقتدارمیں پچھلے پانچ سال کی طرح عوام کی خدمت کرینگے انہوںنے کہاکہ حکومت کاکام عوام کیلئے کام کرنا ہوتا ہے بدقسمتی سے 2013؁ء سے پہلے ہمارے سابقہ نمائندے پچھلے ساٹھ سالوںسے جان بوجھ کر اعلاقے کو پسماندہ رکھے تھے۔

(جاری ہے)

وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ علاقے کے لوگ زندگی کے تمام تر سہولیات سے آرستہ ہوجائے اوران کے بچے تعلیم حاصل کریں معاشرے میں مثبت تبدیلی آجائے اور انکی لاپرواہی کی وجہ سے نوجوان تعلیم جیسے زیورسے محروم تھے صحت کہ ساتھ ساتھ دوسرے شعبہ زندگی میں لوگ مایوسی کے شکار تھے روزگار سے محروم ہمارے نوجوان درد رکے ٹھوکریں کہارہے تھے اللہ کے فضل کرم سے پچھلے پانچ سال میںسابقہ مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگونے بڑی محنت کرکے کافی مسئلے مسائل حل کرلئے اہل علاقے میںیکسان ترقیاتی کام ہورہے ہیں تعلیم اور صحت کے حوالے سے علاقے میں بڑے بڑے پروجیکٹس پرکام چل رہاہے اور انشاء اللہ امیدہے کہ صوبائی وزیرمیرضیاء اللہ لانگواسی نقش قدم پر چل کرمزیدعلاقے کی ترقی خوشحالی کیلئے دن رات ایک کرکے کام کریگا۔

متعلقہ عنوان :