سردار اختر جان مینگل پر ذاتی گارڈ نے حملے کی کوشش ناکا م بنا دی

اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا،ہمیں ڈرانے والے خود ڈرے ہوئے ہیں،موت کا ایک دن مقرر ہے اس سے کوئی نہیں بچ سکتا، سربراہ بی این پی کا ٹوئٹ

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:46

سردار اختر جان مینگل پر ذاتی گارڈ نے حملے کی کوشش ناکا م بنا دی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پر حملے کی کوشش ناکا م، ذاتی سیکورٹی گارڈ نے دوران تلا شی مشکوک افراد سے اسلحہ و ہینڈ گرینڈ برآمد کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پر حملے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے سردار اختر مینگل کے ذاتی سیکورٹی گارڈ نے مین گیٹ پر تلاشی مشکوک افراد سے اسلحہ وہینڈ گرینڈ برآمد کر لیا حملہ آور اسلحہ اور ہینڈ گرینڈ کے ہمراہ رہائش گاہ میں داخل ہونا چا ہتا تھا ۔

(جاری ہے)

بعد میں دو مشکوک افراد کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیںڈرتا ہوں جن لو گوں نے ہمیں ڈرانا کی کوشش کررہے ہیں وہ خود ڈرے ہوئے ہیں ،ہم کسی سے نہیں ڈرتے میرے گھر پر حملہ بلوچی روایات کی منافی ہے ، میرے گھر پر حملے کی جو کو شش کی گئی جسے میرے ذاتی سیکورٹیگاڈز نے ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا ہوں جودن موت کا مقرر ہے اس دن پھر کوئی بھی بچا نہیںا سکتا ۔ہم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری ر کھیں گے ۔