حکمران ہوش کے ناخن لیں ،مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ، مولانا فضل الرحمن

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:49

حکمران ہوش کے ناخن لیں ،مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ، مولانا فضل ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر و قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور ہم ان قلعوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں موجودہ حکومت نے غریب عوام کو تبدیلی کا نعرہ لگوا کر سوائے بے روزگاری ، مہنگائی کے کچھ نہیں دیا ہے نااہل حکمران ملک کی معیشت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے مدارس کے خلاف بیرونی و اندرونی اسلام دشمن قوت کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کراشی میں جمعیت علماء اسلام سندھ کے زیر اہتمام مہتمنین مدارس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن میں سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا راشد خالد محمود سومرو ، مولانا عبداللہ پھوڑ ، مولانا ناصر خالد محمود ، حافظ رفیق احمد شر سمیت بڑی تعداد میں صوبہ سندھ کے علماء کرام اور مدارس کے مہتمنین نے شرکت کی ۔