کراچی میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغازہوگیا

جمعیت علماء اسلام خیبرپختون خواہ کے سینئرنائب امیر سابق وفاقی وزیرسینیٹرمولاناعطاء الرحمن نے شہرقائد میںرکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) کراچی میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغازہوگیا،جامعہ اسلامیہ مدنیہ گلشن اقبال میں منعقدہ افتتاحی تقریب میںجمعیت علماء اسلام خیبرپختون خواہ کے سینئرنائب امیر سابق وفاقی وزیرسینیٹرمولاناعطاء الرحمن نے شہرقائد میںرکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پرجے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ناظم انتخاب(انٹراپارٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر)علامہ راشدمحمودسومرو،صوبائی ناظم انتخاب مولانا عبداللہ مہر،صوبائی سرپرست مولانا عبدالکریم عابد،مرکزی معاون محمد اسلم غوری، امیر لاڑکانہ علامہ ناصرمحمود سومرو،معاون ناظم انتخاب برائے کراچی ڈویژن مولانا سید حماداللہ شاہ،قاری محمد عثمان،قاری شیرافضل خان،ناظم انتخاب ضلع غربی حافظ محمد نعیم،ناظم انتخاب ضلع جنوبی سیدعبیداللہ شاہ،ناظم انتخاب ضلع شرقی مولانا محبوب الرحمن،ناظم انتخاب سینٹرل حاجی عبدالرحمن حسن زئی،ناظم انتخاب ملیرپیراحسان اللہ،ناظم انتخاب کورنگی مولانا محب اللہ،مولانا احسان اللہ ٹکروی،مولانا محمد غیاث،قاری فیض الرحمن عابد،نیک امان اللہ محسود،مولانانورالحق ،حافظ فاروق سیدسمیت تمام اضلاع کے ذمہ داران نے شرکت کی،تقریب میں جے یو آئی کی ممبر سازی مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ، ممبر سازی و جماعتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی،اس موقع پرعلامہ راشدمحمودسومرو نے شرکاء اور نظمائے انتخاب کو رکنیت سازی کی اہمیت،افادیت اور طریقہ کار کے حوالے تفصیلی ہدایات جاری کی،انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں جے یو آئی منظم اورمضبوط تنظیمی نیٹ ورک کے حوالے سے سب سے بڑی جماعت ہے اوررکنیت سازہ مہم کے دوران معاشرے کے ہر طبقے کو جمعیت کا پیغام پہنچایاجائے گا،سندھ میں اس بار جے یو آئی کی رکنیت سازی ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام خیبرپختون خواہ کے سینئرنائب امیر سابق وفاقی وزیرسینیٹرمولاناعطاء الرحمن نے کہاہے کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی انتقامی کارروائیاںہمارا راستہ نہیں روک سکتی،پی ٹی آئی کے حوالے ہمارے خدشات آج ایک کے بعد ایک حقیقت بن کر سامنے آرہے ہیں ،نمائشی اور بھونڈے اقدامات سے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے، مہنگائی کے بدترین طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے۔سینیٹرمولاناعطاء الرحمن نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کسی حادثہ کی پیداوار نہیں بلکہ مسلسل تاریخی جدوجہد اور سینکڑوں سال کی تاریخ رکھتی ہے،جمعیت علماء اسلام کی عوامی پذیرائی کی وجہ سے ملکی سطح پر اسکی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔