Live Updates

عمران خان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے سب فراڈ اور دھوکہ ہے ‘ طلال چوہدری

ہم سے زبان کا مقابلہ نہ کرووہ ہماری بھی لمبی ہے ہم لڑتے نہیں ہیں لاہور والے ڈرتے بھی نہیں ہیں عمران خان کہتے ہیں کہ سی پیک واپس کر دیں گے،اگر سی پیک مکمل ہوا تو روزگار بہت زیادہ ہوگا نوجوان کم پڑ جائیں گے‘جلسہ سے خطاب

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:51

عمران خان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے سب فراڈ اور دھوکہ ہے ‘ طلال چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ سعد رفیق کو جیل میں ڈالنے کی باتیں کی جا رہی ہیں وہ جیل میں ہو یا اسمبلی وہ عوام کے دلوں میں رہتا ہے ،ہمایوں اختر کی طرح وہ لوٹا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ مائوں نے اپنے بچوں کو شیر کا لقب دیا لوٹا نہ بننے کی مثال کبھی نہ دی میں نے ساٹھ سال کا گوراچٹا برینڈ لوٹا پہلی بار دیکھا ہے ،ہمارا مقابلہ عمران خان لیٹرینیں بنانے والوں سے ہے ہمایوں اختر بھی کسی لیٹرین میں جائے اسمبلی میں نہ جائے ،نوازشریف کے جرم بڑے ہیں سزا چھوٹی دی جتنی سزادو گے خدمت کی جنگ اتنی ہی کردارکے ساتھ لڑیں گے۔

ان خیالات کااظہارنہوںنے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ طلا ل چوہدری نے کہاکہ ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیںگے آئیں ملک کیلئے کام اور بہتر فیصلہ کریں اورجو سمجھتے ہیں شہبازشریف اکیلا ہے تو بھول جائیں عوام اس کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سعد رفیق کے حق میں فیصلہ لینے نہیں آیا جو ملک کیلئے بہتر ہی وہ مانگنے آیا ہوں ۔ سیاست میں کام یا کردارکامقابلہ ہوتا ہے جب اقتدار ملاتو کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کئی کئی دھماکے ہوتے تھے جس پاکستان کے ستر سالوں میں انیس ہزار اور ہمارے پانچ سالہ دور میں سترہ ہزارمیگاواٹ بجلی بنی ۔

انہوںنے کہاکہ ہم سے زبان کا مقابلہ نہ کرووہ ہماری بھی لمبی ہے ہم لڑتے نہیں ہیں لاہور والے ڈرتے بھی نہیں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت میں آئے ایک ہفتہ بھی نہ ہوا کہ عمران خان نے کہاسی پیک واپس کر دیں گے،اگر سی پیک مکمل ہوا تو روزگار بہت زیادہ ہوگا نوجوان کم پڑ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ میرے گائوں میں سڑک نہیں تھی لیکن بہترین کارپٹ سڑک بنائی گئی۔

شہبازشریف کا نام لیں تو اورنج لائن میٹرو اور دانش سکول والا کہتے ہیں ہمارا مقابلہ عمران خان لیٹرینیں بنانے والوں سے ہے ہمایوں اختر بھی کسی لیٹرین میں جائے اسمبلی میں نہ جائے ۔ملک عبد الوحیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ خلائی مخلوق ہے،شہبازشریف کی گرفتاری پر ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کے دروازے پر بند کر دئیے۔

ڈالر 137روپے کا ہوگیاروٹی دس روپے نان پندرہ روپے کاہوگیاہے عمران خان عوام کو خوشحالی نہیں دے سکتا ۔قوم تمہارا انتظار کررہی ہے مسائل حل کرو وگرنہ کہیں پانی سر سے اوپر نہ اتر جائے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان قوم سادگی کے نام پر فراڈ کررہاہے ایوان وزیر اعظم میں نہیں رہوں گا گورنر ہائوس کی دیواریں گرا دوں گا کہاں گیا سچ ۔غریب آدمی چوری کرے گا یا برتن بیچے گا تب جاکر اس کا گزارہ ہوگا ۔

تم تجاوزات کے بہانے غریب کی دوکانیں چھین رہے ہو ۔ایک کروڑنوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہے اگر یہی تبدیلی ہے تواس پر لعنت بھیجتا ہوں ۔عمران خان نے کشکول نہ پکڑنے اور آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا کہاتھا وگرنہ خود کشی کی دھمکی دی تھی نہ خود کشی کی اور نہ ہی اپنا وعدہ پورا کیا یہ جس برتن میں کھاتا ہے اس میں سوراخ کرتاہے ۔ عمران خان کو والدہ کے نام پر ہسپتال کے لئے پچاس کروڑ روپے نوازشریف نے دئیے ۔جمائمہ سے شادی دولت کیلئے کی پیرنی کیلئے وزیر اعظم بننے کیلئے جاتاہے ان کے پاس پاکستان کی بقا تعمیر وترقی کاکوئی منصوبہ نہیں ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات