فیصل آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اکتوبر 2018 21:50

فیصل آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا
فیصل آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2018ء) فیصل آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی فیصل آباد ائیر پورٹ آمد پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بدھ کے روز فیصل آباد ائیر پورٹ پہچنے تھے۔ میاں نواز شریف سابق رکن اسمبلی عابد شیر علی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے فیصل آباد پہنچ۔ تاہم فیصل آباد آمد پر ان کی سیکیورٹی پر مامور سکواڈ کا ایک اہلکار چلتی گاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا۔ تاہم اسے دیگر اہلکاروں نے فوراً طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔