نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے ملک بھر میں 50لاکھ گھر بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا،اس کا سابقہ حکومت کی ہائوسنگ سکیم سے کوئی تعلق نہیں،گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین درخواست دینے کے اہل ہوں گے، وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 11 اکتوبر 2018 01:50

نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے ملک بھر میں 50لاکھ گھر بنانے کے پائلٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے ملک بھر میں 50لاکھ گھر بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس کا سابقہ حکومت کی ہائوسنگ سکیم سے کوئی تعلق نہیں،بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ کا یہ میگا پروچیکٹ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بہت پرکشش ہے،ہمیں امید ہے کہ اس منصوبے میں بہت سی غیر ملکی تعمیراتی کمپنیاںسرمایہ کاری کریں گی،طارق چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم خود اس میگا پروجیکٹ کی نگرانی کریں گے،جو ابتدائی طور پر اسلام آباد،فیصل آباد،سکھر،ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شروع کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مختلف کیٹیگریز کے گھروں کی مختلف قیمتیں ہوں گی ،گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین درخواست دینے کے اہل ہوں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ 17رکنی ٹاسک فورس 90دنوں میں اپنی تعمیرات کے حوالے سے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی،انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے ون ونڈو آپریشن ہو گا،تمام صوبائی حکومتوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ صوبائی سطح پر ہائوسنگ اتھارٹیاں قائم کریں۔