عراق صدر سے ناروے کے وزیر دفاع کی ملاقات، فوجی تعاون کو فروغ دینے پر زور

جمعرات 11 اکتوبر 2018 10:20

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) عراق کے صدر برہم صالح نے ناروے کے وزیر دفاع فرینک بکے جیسن سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

عراقی صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برہم صالح نے عراق کے دورے پر آئے جیسن سے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں ناروے کی سکیورٹی فورسز کیکردار کی کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مستحکم کرنے بالخصوص عراقی فوج کو تربیت و اسلحہ سے لیس کرنے اور فوج کو تربیت دینے اور اپنی جنگی صلاحیتوں کی ترقی پر زور دیا۔

ناروے کے وزیر دفاع نے تمام شعبوں میں عراق کی حمایت کرنے بالخصوص عراقی مسلح افواج کی فوجی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اپنے ملک کے عزائم کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس علاقے میں دہشت گردوں کی واپسی کو روکنے اور اسے شکست دینے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے کام کر رہے تمام فریقوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کی اہمیت پر بھی زور دیا۔