ایلات میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں جاری

جمعرات 11 اکتوبر 2018 10:30

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) مقبوضہ فلسطین کے علاقے وادی ایلات میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں جاری ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایلات شہر میں اسرائیلی فوج نے مشقیں سوموار کو شروع کی تھیں۔

(جاری ہے)

ان مشقوں میں بری اور فضائی فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے ایلات میں جاری فوجی مشقیں 2018ء میں مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں، ان کا مقصد فوج کو کسی بھی بڑی جنگی کارروائی کے لیے تیار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :