دُبئی: لفٹ میں ساتھی ملازمہ سے چھیڑ چھاڑ پر بھارتی شہری کی کم بختی آ گئی

گرفتار ملزم کے مطابق اُس نے خاتون کو گِرنے سے بچانے کے لیے تھام لیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 11 اکتوبر 2018 11:17

دُبئی: لفٹ میں ساتھی ملازمہ سے چھیڑ چھاڑ پر بھارتی شہری کی کم بختی آ ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر2018ء) پولیس نے ایک بھارتی شہری کو ساتھی ملازمہ سے جنسی چھیڑ چھاڑ کے معاملے پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ بھارتی جو ایک کمپنی میں فورمین کے عہدے پر کام کر تا ہے، اُس نے نیپال سے تعلق رکھنے والی ساتھی ملازمہ کو لفٹ کے اندر اکیلا پا کر اُسے زبردستی چُوما اور اُس کے جسم کو اپنے ساتھ بھینچ لیا۔

خاتون کی جانب سے اس مقدمے کا اندراج بُر دُبئی پولیس اسٹیشن میں کرایا گیا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا ’’میں دُبئی میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہوں۔ میں اور ملزم سُپروائزر دونوں ایک کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں جو گھروں میں موجود فرنیچر منتقل کرنے کی خدمات مہیا کرتی ہے۔ 20 جولائی 2018ء کو صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب وہ ایک رہائشی بلڈنگ کی لفٹ میں سوار ہوئی جس کی پانچویں منزل پر مجھے کمپنی کا سامان پہنچانے کے لیے کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میرا سُپروائزر بھی میرے ساتھ لفٹ میں آ گیا۔ اس وقت لفٹ میں فقط ہم دو لوگ ہی تھے۔ میری حیرت کی اُس وقت انتہا نہ رہی جب میرے بھارتی سُپروائزر نے مجھے پچھلی جانب سے اپنی گرفت میں لے کر ساتھ چمٹا لیا۔ اُس کی اس حرکت نے مجھے خوفزدہ کر دیا اور میں نے غُصّے کے ساتھ اُسے خود سے پیچھے دھکیل دیا۔ مگر اُس نے شرمندہ ہونے کی بجائے ایک بار پھر اپنی حرکت دُہرائی اور مجھے زبردستی چُوم لیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے دو بار یہ حرکت دُہرائی۔بھارتی ملزم نے اپنے خلاف عائد الزام کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اپنی صفائی میں اُس کا کہنا تھا کہ اُ س نے 33 سالہ نیپالی خاتون کا توازن بگڑنے پر اُسے گِرنے سے بچانے کے لیے تھاما تھا۔ کیونکہ اُس نے بہت زیادہ سامان پکڑ رکھا تھا اور مجھے خدشہ محسوس ہوا کہ وہ لفٹ کے چلنے سے کہیں گِر نہ جائے۔ اس مقدمے کا فیصلہ 31 اکتوبر 2018ء کو سُنایا جائے گا۔