چینی وزیر خارجہ کی کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:27

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کرسٹیا فری لینڈ نے کینیڈا، امریکا اور میکسیکو کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط سے متعلق صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہے، اس کو دوسرے شراکت داروں کو خارج نہیں کرنا چاہئے۔

اس کے ساتھ ساتھ، اس معاہدے سے دوسرے ممالک کے قانونی حقوق کو نقصانات نہیں پہنچایا جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈ اپنے فیصلے کے مطابق دوسرے ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کرے گا۔ کینیڈا کو امید ہے کہ وہ چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اصول و ضوابط کی بنیاد پر کثیرالجہتی تجارتی نظام بر قرار رکھے گا اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

وانگ یی نے کہا کہ چین آزاد تجارت کی حمایت اور کسی بھی قسم کی تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کو روکنے کے لئِے کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ کینیڈا حقیقی عمل سے چین کے ساتھ عالمی آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کرے گا اور چین کینیڈا آزاد تجارتی زون کی تعمیر کو فروغ دے گا۔

متعلقہ عنوان :