بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزمان کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا

بد فعلی کرنے والے ملزمان کے کیریکٹر سرٹیفیکٹ میں جرم کا اندراج کیا جائے گا تا کہ وہ ساری زندگی اپنی غلطی پر شرمندہ ہوتا رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:02

بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزمان کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اکتوبر 2018ء) بچوں کے ساتھ بد فعلی کے معاملے پر تحریک انصاف انصاف کی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے بچوں سے بد فعلی کرنے والے ملزمان کے کیریکٹر سرٹیفیکٹ میں جرم کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے۔انوسٹیگیشن برانچ نے آئی جی پنجاب کے حکم پر مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔جس کے بعد بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزموں کے کیریکٹر سرٹیفیکٹ میں ان کے کیے گئے جرم کا بھی اندراج کیا جائے گا۔

اگر کوئی شخص بچوں سے بد فعلی کے معاملے میں ملوث رہا ہو یا سزا کاٹ چکا ہو تو اس کے سرٹیفیکٹ میں اس کا باقاعدہ اندراج کیا جائے گا تا کہ یہ جرم کرنے والے لوگوں کو ساری زندگی شرمندگی اٹھانی پڑے۔ اس سے قبل بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو جیل بھیجنے کی بجائے چار ماہ کے لیے اصلاحی مرکز بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس قانون کو نا مناسب قرار دے دیا گیا تھا۔

لوگوں نے نے کہا تھا کہ خصوصی عدالت کو فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئیے۔فیصلہ سے جزا و سزا کا فرق ختم ہو جائے گا۔اور بچوں سے زیادتی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے قصور میں قتل ہونے والی زینب کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد بھی کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔اور بچوں سے زیادتی کے واقعات جاری ہیں۔ تو اس قانون سے جرائم میں اضافہ ہو گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضیاءالحق کے دور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کو تین بار پھانسی پر لٹکایا جاتا تو اس وقت اس طرح کےو اقعات میں 90 فیصد کمی آئی تھی۔ کچھ عرصہ سے پاکستان میں بچوں کے ساتھ بد فعلی کے واقعات میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ معصوم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات میں کمی اور روک تھام کے لیے کچھ بھی نہیں کر پا رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی کیس میں ملوث مجرموں میں سے اکثر ایسے مجرم ہوتے ہیں جنھیں مضبوط پشت پناہی حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی اور وہ قانون کی گرفت سے آزاد ہوتے ہیں۔تاہم اب اس حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والوں کے کیریکٹر سرٹیفیکٹ میں ان کے جرم کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے۔