مانسہرہ میں سبزیاں اور پھل عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:17

مانسہرہ میں سبزیاں اور پھل عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئے
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) مانسہرہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہونے کے باعث عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

کچھ دن قبل معمولی قیمت پر فروخت ہونے والی سبزی اور 200 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چار دن قبل ٹماٹر 180 روپے کلو میں فروخت ہو رہا تھا تاہم اب اس کی قیمت کم ہو کر 70 سے 80 روپے تک پہنچی ہے، غریب شخص سبزیوں پر اکتفا کرتا تھا تاہم وہ بھی اب اس کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں، پھلوں کے نرخ بھی یکدم بڑھا دیئے گئے ہیں۔

عوام پریشان ہے کیونکہ آٹا، دال، گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے باعث سبزیاں اور پھل بھی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کے باعث سفید پوش اور متوسط طبقہ کے افراد سخت پریشان ہیں۔ اس ضمن میں عوامی و سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :