پاکستان پوسٹ آج بھی قیمتی دستاویزات پہنچانے کا ملک کا سب سے سہل اور سستا ترین ذریعہ ہے، حزم غزنوی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:17

پاکستان پوسٹ آج بھی قیمتی دستاویزات پہنچانے کا ملک کا سب سے سہل اور ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنرل پوسٹ آفس ایبٹ آباد میں ڈاک کے عالمی دن کے حوالہ سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل پوسٹ آفس ایبٹ آباد ریجن کے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل حزم غزنوی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ایبٹ آباد ڈویژن حسن سرفراز اور چیف پوسٹ ماسٹر حافظ محمد عظیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ آج بھی قیمتی دستاویزات پہنچانے کا ملک کا سب سے سہل اور سستا ترین ذریعہ ہے، یہ ادارہ ملک سمیت دنیا بھر میں بیٹھے افراد کے درمیان رابطہ کا ذریعہ ہے، دنیا بھر میں تیز ترین کوریئر کمپنیوں کے وجود کے باوجود محکمہ ڈاک کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، یہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، آج بھی انتہائی مناسب قیمت پر یہ آپ کی اہم دستاویزات کو بحفاظت آپ تک پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کی بہتری کیلئے پاکستان پوسٹ نے بھی جدید رابطہ کے فروغ کیلئے کام شروع کر دیا ہے، ہمیں بھی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے نظام میں جدیدیت کو فروغ دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :