منرل واٹر کیس ،ْبند کردیں اس انڈسٹری کو جو ملک کو بنجر بنا رہی ہے ،ْچیف جسٹس

پانی بیچنے والی کوئی کمپنی پیسے نہیں دے رہی ،ْاربوں گیلن پانی لیا گیا ،ْ لاکھوں روپے بھی نہیں دیئے گئے ،ْ کمپنیوں کی اکثریت غیر معیاری پانی بپچ رہی ہے ،ْ چیف جسٹس زیر زمین پانی نکالنے، صاف کرنے اور مارکیٹ کرنے پر اخراجات ہوتے ہیں ،ْاعتزاز احسن کے دلائل ایسا کرتے ہیں آپ کی ٹربائنیں بند کرا دیتے ہیں اور کمپنی سے کہتے ہیں نلکے کا پانی دے ،ْچیف جسٹس

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:17

منرل واٹر کیس ،ْبند کردیں اس انڈسٹری کو جو ملک کو بنجر بنا رہی ہے ،ْچیف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے منرل واٹر کی فروخت سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ منرل واٹر کمپنیوں نے زیر زمین پانی سکھا دیا ہے اور نلکوں میں پانی آنا بند ہوگیا ہے ،ْبند کردیں اس انڈسٹری کو جو ملک کو بنجر بنا رہی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بغیر ادائیگی زیر زمین پانی بیچنے کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اعتزاز احسن منرل واٹر کمپنی کی طرف سے پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پانی بیچنے والی کوئی کمپنی پیسے نہیں دے رہی ،ْاربوں گیلن پانی لیا گیا اور لاکھوں روپے بھی نہیں دیئے گئے ،ْ کمپنیوں کی اکثریت غیر معیاری پانی بپچ رہی ہے۔اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ زیر زمین پانی نکالنے، صاف کرنے اور مارکیٹ کرنے پر اخراجات ہوتے ہیں اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسا کرتے ہیں آپ کی ٹربائنیں بند کرا دیتے ہیں اور کمپنی سے کہتے ہیں نلکے کا پانی دے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعتزاز احسن نے عدالت میں پانی کی صفائی سے متعلق رپورٹ پڑھی جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ان سے مکالمہ کیا کہ آپ انڈس ساگا تو نہیں پڑھ رہے ،ْاعتزاز احسن آپ نے تو صرف بتایا تھا کہ کتنے پیسے ادا کررہے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ان کمپنیوں نے زیر زمین پانی سکھا دیا ہے اور نلکوں میں پانی آنا بند ہوگیا ہے ،ْ بند کردیں اس انڈسٹری کو جو ملک کو بنجر بنا رہی ہے، لوگوں میں نخرے آگئے ہیں، آدھی بوتل پانی کی چھوڑ دیتے ہیں، عوام سے کہتا ہوں نلکوں کا پانی پئیں، دیہات میں آج بھی سادہ پانی پیتے ہیں یہ نخرے شہریوں کے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کمپنیاں کام کرنا چاہتی ہیں تو ایک روپیہ فی لیٹر حکومت کو دیں اس پر اعتزاز احسن نے مؤقف اپنایا کہ ہم پچاس پیسے فی لیٹر دے سکتے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ایک روپے کا پانی لے کر باون روپے میں بیچتے ہیں، لاہور میں زیر زمین پانی چار سو فٹ تک پہنچ گیا ہے، منرل واٹر کمپنیوں نے لاہور اور شیخوپورہ کو سٴْکھا دیا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ بوتلوں کا پانی پینا بند کر دیں، جنہوں نے ہماری زمینیں بنجر کیں اور پیسے بھی نہیں دیتے ان کے پانی کا استعمال بند کریں۔