سابق قومی فٹ بالر فیفا ریفری عبدالشکور بلوچ کے انتقال پر ینگ آزاد فٹ بال کلب کا اظہار افسوس

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:44

سابق قومی فٹ بالر فیفا ریفری عبدالشکور بلوچ کے انتقال پر ینگ آزاد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) قومی فٹ بال فیفا ریفری اور فٹ بال کی دنیا کا معروف نام عبدالشکور بلوچ کے انتقال پر ینگ آزاد فٹ بال کورنگی کے صدر حاجی لیاقت علی ،جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،کوچ فہد خان ،جوائنٹ سیکریٹری سہیل خان اور دیگر تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے گہرے رنج و غم اور افسو س کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی عبدالشکور بلوچ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

(جاری ہے)

ینگ آزاد کلب کورنگی کے صدر حاجی لیاقت علی اور سیکریٹری رمضان پیر جی نے عبدالشکور بلوچ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبدالشکور بلوچ کی فٹ بال کھیل کے فروغ کے ھوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں اُن کی رحلت سے کھیل کے حلقوں میں جو خلا پید اہوا ہے اسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :