Live Updates

موجودہ حکمران فسطائی حکمران ہیںجو ایک ڈکٹیٹر کی طرح ملک چلا رہے ہیں‘پرویز ملک

اسمبلی کے دروازے بند کرکے مشرف آمریت کو دہرایا گیامہنگائی عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں‘ عمران نذیر

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:59

موجودہ حکمران فسطائی حکمران ہیںجو ایک ڈکٹیٹر کی طرح ملک چلا رہے ہیں‘پرویز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران فسطائی حکمران ہیںجو ایک ڈکٹیٹر کی طرح ملک چلا رہے ہیں، وزیر اعظم کھلے عام اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی دھمکیاں دیتا ہے ، یہ لب و لہجہ نا قابل برداشت اور نا قابل قبول ہے، پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کرکے مشرف آمریت کو دہرایا گیا، شہباز شریف کو بغیر کسی جرم کے اور وجہ بتائے بغیر گرفتار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور چاہتا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ گتھم گتھا ہو ، یہ انوکھا حکمران ہے حالانکہ حکمران حکومت کیلئے امن مانگتے ہیں، ڈیڑھ ماہ میںمہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاین ای124میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،مجتبیٰ شجاع الرحمن، سعدیہ تیمور،رانا احسن شرافت ،کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں خیبر پی کے احتساب کمشن کے 6ارب کدھر گئی عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، تاریخ میں کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو یہ بھی بتائیں کہ زُلفی بخاری، علیمہ خان، علیم خان، جہانگیر ترین کی بیرون ملک پراپرٹی کی نیلامی کی تاریخ بتائیں عمران صاحب! اب بڑھکیں نہ ماریں اور لوٹا پیسہ واپس لائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات