پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 15:47

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے، اپنے دورہ کے دوران وہ برطانوی سول و فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ سول و فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔