احتجاج کا اتنا ہی شوق ہے تو زرا مینار پاکستان کا رُخ کر کے دیکھیں

حمزہ شہباز کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا،ابا جی کے بعد اب بیٹے جی کی باری آنے والی ہے،سینئیر وزیر علیم خان نے حمزہ شہباز کو بھی بری خبر سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 11 اکتوبر 2018 15:02

احتجاج کا اتنا ہی شوق ہے تو زرا مینار پاکستان کا رُخ کر کے دیکھیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر 2018ء) :سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نےپنجاب اسمبلی کے باہر نواز لیگ کے احتجاج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کیلئے ہونے والا مظاہرہ "ڈگہ کھوتی تے۔۔۔ غصہ کمہار تی"کے مترادف ہے ،کاش انہیں کوئی بتائے کہ یہ مقدمات نہ تو موجودہ دور حکومت میں قائم ہوئے ہیں اور نہ ہی کاروائی کرنے والے اداروں کا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ احتجاج کے نام پر پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے اور قوم کو جواب دینا چاہیے کہ کل تک دوسروں کو بھاشن دینے والوں کو آجاحتجاج کا کیوں خیال آ گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہ حمزہ شہباز حوصلہ رکھیں جلد اُن کے مزید کرتوت سامنے آئیں گے اور 10سال تک ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو ہر حال میں جواب دینا ہوگا اور ان کی جائیدادیں بیچنے پڑیں یا اکاؤنٹ سیز کرنے پڑے ایک ایک پیسہ واپس لینگے،انہوں نے کہا کہ ابا جی کے بعد بیٹے جی کی بھی باری آنے والی ہے ، قومی خزانہ لوٹنے والوں کا حشر عبرتنا ک ہو گا ،عبدالعلیم خاننے حمزہ شہباز کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کرپٹ کے ریمانڈ کے خلاف منتخب ایوان کے باہر ایسا احتجاج انوکھا اقدام ہے۔

(جاری ہے)

اگر انہیں اتنا ہی شوق ہے تو انہیں کنٹینر دے دیتے ہیں وگرنہ مینار پاکستان کا رخ کریں انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو نیب نےمسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو حراست میں لیا۔ ترجمان نیب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ کمپنی اسکینڈل کیس میں حراست میں لیا گیا ۔ شہباز شریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزامات ہیں۔ جس کے بعد انہیں 6 اکتوبر کو نیب کورٹ میں پیش کر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیاگیا۔ شہباز شریف اس وقت نیب حوالات میں موجود ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ان کی گرفتاری پر احتجاج کیا اور اسے انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔