Live Updates

50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ،ْ

نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کئے جائینگے ،ْ وزیر اعظم

جمعرات 11 اکتوبر 2018 15:53

50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت اور سنگ میل منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ہیں ،ْ یہ منصوبہ سماج کے نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسی منصوبے سے 60 لاکھ نوکریاں اور تعمیرات سے براہ راست منسلک 40 صنعتوں کیلئے ڈیمانڈ جنم لے گی اور بیرونی سرمایہ کاری کو کشش ملے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم نے کم آمدنی والے طبقہ اور غریب عوام کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کیلئے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے غریبوں کو چھت میسر آنے کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات