سپریم کورٹ نے شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق کیس نمٹادیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 15:53

سپریم کورٹ نے شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق کیس نمٹادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان پی آئی اے کے وکیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ شمالی علاقوں میں کرائے کم کردیئے گئے، پی آئی اے مالی مشکلات کاشکار ہے،عدالت سفاری فلائٹ شروع کرنے کی اجازت دے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے سفاری فلائٹس نہیں روکیں، ہم نے تو پی آئی اے افسران کے مفت سفرکانوٹس لیاتھا،ہم تمام سرکاری ادارے نہیں چلاسکتے، سفاری فلائٹ کافیصلہ پی آئی اے کاتھاجس پرسپریم کورٹ نے پی آئی اے زائدکرایوں کامعاملہ نمٹادیا۔