رواںسال کے دوران دنیا بھر کے تمام خطوں میں شعبہ سیاحت نے ترقی کی ‘عالمی ادارہ سیاحت

جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:10

رواںسال کے دوران دنیا بھر کے تمام خطوں میں شعبہ سیاحت نے ترقی کی ‘عالمی ..
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) سیاحت کے عالمی ادارہ ( یو این ورلڈ ٹوررزم آرگنائزیشن )نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران دنیا بھر کے تمام خطوں میں سیاحت کے شعبہ میں تیزی آئی اور رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں سیاحت کرنے والوں کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2017 میں سیاحت کے شعبہ میں ریکارڈ ترقی دیکھنے میں آئی ۔ یو این ورلڈ ٹوررزم آرگنائیزیشن کی رپورٹ کے حوالہ سے عالمی میڈیا نے بتایا کہاس سال جنوری سے لے کر جون 2018 کے دوران دنیا بھر کے تمام خطوں میں سیاحت کے شعبہ میں تیزی آئی۔

(جاری ہے)

2017 میں سیاحت کے شعبہ نی7 فیصد کی سالانہ شرح سے ترقی کی ۔ یو این ورلڈ ٹوررزم آرگنائزیشن کے سربراہ زوراب پولو لیکاشویلی نے بتایا کہ اس شعبہ کی ترقی اور مجموعی بحالی سے روزگار کے پائیدار مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں کیونکہ یورپ ، ایشیاء اور بحرالاکاہل کے خطوں میں سیاحت نے 7 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے جبکہ جنوبی بحیرہ روم اور جنوب مشرقی ایشیاء میں اس شعبہ میں 9 فیصدی شرح اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشرق وسطی اور افریقہ میں سیاحت کے لئے آنے والوں کی تعداد میںبالترتیب 4 اور 5 فیصد اضافہ ہوا ۔