Live Updates

نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،عامر محمود کیانی

صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہمارا فوکس غریب طبقہ ہے،صحت کے شعبے میں تبدیلی کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے،وفاقی وزیر صحت

جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہسپتالوں میں نرسز کی کمی ہے نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کو شعبے کو اب گریڈ کرنے کے لیے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پمز ہسپتال، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی اور کالج آف نرسنگ کے دورے کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزنے وزیر صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہم انشااللہ غریب طبقے کو اس محرومی سے نجات دلائیں گے، حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اس کے پیش نظر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہمارا فوکس غریب طبقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ستر سالوں سے شعبہ صحت محرومی کا شکار ہے اور اب صحت کے شعبے میں تبدیلی کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی ان شعبوں میں بہتری لانے سے حاصل ہو گی۔ صحت اورتعلیم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے اہم ستون ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات