ْمالی سال 19کے پہلے تین ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 5.4 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:52

ْمالی سال 19کے پہلے تین ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 5.4 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19کے پہلے تین ماہ(جولائی تا ستمبر) میں 5419.51ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے، جبکہ گذشتہ برس اس عرصے میں 4790.01 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے، چنانچہ 13.14 فیصد نمو ہوئی۔ستمبر 2018 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1452.43ملین ڈالر رہی جو اگست2018 کے مقابلے میں 28.70فیصد کم ہے جبکہ ستمبر 2017 کے مقابلے میں 12.25 فیصد زائد ہے۔

(جاری ہے)

بلحاظ ملک جولائی 2018 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوںبشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب360.16ملین ڈالر، 301.15ملین ڈالر، 231.21ملین ڈالر، 203.08ملین ڈالر، 133.95ملین ڈالر، اور 41.1 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ ستمبر 2017 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 308.05ملین ڈالر، 302.77ملین ڈالر، 171.9ملین ڈالر، 194.76 ملین ڈالر، 141.02 ملین ڈالر اور 45.07ملین ڈالر تھیں۔ ستمبر 2018 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 181.78ملین ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2017 میں ان ملکوں سی130.31ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔