Live Updates

نادرا ویب سائٹ کریش کر جانے کے بعد بحال

پروگرام نادرا ویب سائٹ پرلانچ ہوتے ہی 174 ملکوں سی2 لاکھ لوگوں نے بیک وقت رسائی حاصل کی ،ْ ترجمان

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:16

نادرا ویب سائٹ کریش کر جانے کے بعد بحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) حکومت کی اعلان کردہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں عوام نے بھر پور دلچسپی ظاہر کی ہے ، پہلے دن ، پہلے ہی گھنٹے میں نادرا کی ویٹ سائٹ ،فارم ڈائون لوڈ کرنے کے رش کے باعث کریش کر گئی جسے بعد میں بحال کیا گیا۔نادرا ترجمان کے مطابق پروگرام نادرا ویب سائٹ پرلانچ ہوتے ہی 174 ملکوں سی2 لاکھ لوگوں نے بیک وقت رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایک سیکنڈ میں 10 ہزارہٹس موصل ہورہی ہیں جس پرویب سائٹ عارضی متاثر ہوئی۔ترجمان کے مطابق نادرا ویب سائٹ اب معمول کے مطابق فعال ہے،پہلے ہی گھنٹے میں 62 ہزار فارم ڈائون لوڈ کیے گئے۔ترجمان نادرا کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام پائلٹ فیزہے، پروگرام پہلے مرحلے میں صرف 7 اضلاع کیلئے شروع کیاگیاہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آئندہ 5 سالوں میں حکومت غریب اور تنخواہ دار طبقے کو 50 لاکھ گھر بنا کر دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات