جیکب آباد میں 47ارب روپے کے فنڈز میں کرپشن، سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر، ڈپٹی کمشنر 19اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:21

جیکب آباد میں 47ارب روپے کے فنڈز میں کرپشن، سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر، ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) جیکب آباد میں 47ارب روپے کے فنڈز میں کرپشن، سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر، ڈپٹی کمشنر 19اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب، سرکاری محکموں میں کھلبلی مچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گذشتہ 10سال کے دوران وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے آنے والے 47ارب روپے کے فنڈز میں مبینہ کرپشن کے خلاف وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ پٹیشن میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اورپٹیشن میں جیکب آباد کے 10ٹھیکیداروں کے نام بھی شامل کئے گئے جن کو بھی طلب کیا جائے گا، پٹیشن دائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو 19اکتوبر کو گذشتہ 10سال کے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے ، سپریم کورٹ میں کرپشن کے متعلق پٹیشن دائر ہونے اور سپریم کورٹ کی جانب سے 10سال کا ریکارڈ طلب کرنے کے بعد جیکب آباد کے سرکاری محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور تمام محکموں کی جانب سے ریکارڈ تیار کیا جارہا ہے۔