گورنر سندھ عمران اسماعیل کل چوتھی ڈائو ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزیبیشن 2018کا افتتاح کرینگے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:38

گورنر سندھ عمران اسماعیل کل چوتھی ڈائو ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزیبیشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) رنر سندھ عمران اسماعیل کل (جمعہ 12اکتوبرکو) ایکسپوسینٹر میںڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام ہونے والی صحت سے متعلق سائنسی پروجیکٹس کی نمائش ڈائس ہیلتھ انو ویشن ایگزیبیشن 2018 کا فتتاح کرینگے۔ڈائس 2018کی آرگنائزنگ کمیٹی نے جمعرات کے روز ایکسپو سینٹر کے ہال 5اور 6میں نمائش کے انتظامات کا جائزہ لیا، قبل ازیں انتظامات کے جائزے کے لیے اجلاس میں تمام امور کو حتمی شکل دی گئی۔

دو روز جاری رہنے والی نمائش میں ملک بھر کی 35 سے زائد جامعات کے طلبا 150 سے زائد ریسرچ بیسڈ پرو جیکٹس نمائش کے لیے پیش کرینگے۔ اس نمائش میں مفت میڈیکل اور مفت ڈینٹل کیمپ کے علاوہ ورکشاپس اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

نمائش میں ڈائو یونیورسٹی کے اٹھارہ انسٹیٹیوٹس جن میں ڈائو میڈیکل کالج ، ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز، ڈائو ڈینٹل کالج، ڈائو انٹرنیشنل ڈینٹل کالج، انسٹیٹیوٹ آف فیزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن، انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ،انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ، ڈائو کالج آف فارمیسی، ڈائو کالج آف بائیوٹیکنالوجی، اسکول آف پبلک ہیلتھ، انسٹیٹیوٹ آف بائیومیڈیکل سائنسز،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈائبیٹیس اینڈ انڈوکرائنالوجی، ڈائو انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی، ڈائو انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشنل ایجویکشن اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹیٹیوٹ آف بی ہیوریل سائنس شامل ہیں، کے طلبا اپنے پروجیکٹس کے ساتھ شریک ہونگے۔

ان کے علاوہ ملک بھر سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ اسلام آباد اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ا ٓف سائنس اینڈ ٹیکنالو جی صوابی سمیت ملک کی اہم جامعات کے طلبا اپنے پروجیکٹ کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں، جبکہ ملایئشیا کی 2جامعات اور چین کے تعلیمی اداروں سے بھی طلبا اپنے پروجیکٹ سے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔