ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈیز کی روزگار کی تلاش میں بھرپورمعاونت اورحمایت کرے گا، ڈاکٹر طارق بنوری

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:56

ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈیز کی روزگار کی تلاش میں بھرپورمعاونت اورحمایت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈیز کی روزگار کی تلاش میںبھرپورمعاونت اورحمایت کرے گا، تاہم میرٹ اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے ایک بیان میں کیا۔بے روزگار پی ایچ ڈیز کی درخواست پرہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک ای پورٹل بنایا ہی:http://www.hec.gov.pk/english/services/PhD-DB/Pages/default.aspx ، جو کہ پی ایچ ڈیز سے متعلق بنیادی معلومات اکٹھی کرنے کیلئے بنایا گیا ہے ۔

یہ پورٹل اگست 2018ء میں شروع کیا گیاتھا تاہم اب تک اس پورٹل میںصرف 170پی ایچ ڈیز نے ڈیٹا جمع کرایا ہے جن میں سے 114 بے روزگار ہیں ۔ زیادہ تر بے روزگار پی ایچ ڈیز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پروگرام Interim Placement of Fresh PhD کے ذریعے جامعات میں ایک سال تک کام کیا۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قانون کے تحت Interim Placement of Fresh PhD کی میزبان جامعات کی جانب سے متعلقہ پوزیشنز کے اشتہارات دیے جاتے ہیںاور Interim Placement of Fresh PhD کے اسکالر کو یہ موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ خالی آسامی کے مقابلہ میں شریک ہوں ۔

مگر بدقسمتی سے کچھ پی ایچ ڈیز جامعات میں اپنے لئے مناسب جگہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نیs Interim Placement of Fresh PhD پروگرام کے تحت4000 پی ایچ ڈیز کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے ہیں جن میں سے اسی فیصد پی ایچ ڈیز کو یا تو ان ہی کے اداروں میں ملازمت مل گئی جبکہ باقی پی ایچ ڈیز کسی اور اعلی تعلیمی ادارے میںملازمت حاصل کر چکے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن بے روزگاری کے اس پیٹرن کا مشاہدہ کر رہا ہے جبکہ زیادہ تر پی ایچ ڈیز کمیسٹری، ایگری کلچر، بائیولوجی اور فزکس میں ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے کہ ان شعبہ جات کے فارغ التحصیل طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔ یاد رہے جن بے روزگار پی ایچ ڈیز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے ان کے لئے کمیشن نے جامعات کوہدایات جاری کی ہیں کہ اگر ان کے پاس ملازمت کے مواقع ہیں تو ان پی ایچ ڈیز کو میرٹ پر ملازمت دی جائے ۔

ڈاکٹر بنوری نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈیز کو ان کے کیریئر میں رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ایک روزہ اجلاس کے اہتمام کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ فریش پی ایچ ڈیز کو سی وی کی تیاری اور ملازمت کے حصول کے لئے ضروری اسکلز کے حوالے سے رہنمائی کی جائے گی تاکہ یہ فریش پی ایچ ڈیز کالجوں میں بھی ملازمت کے لیے درخواستیں دے سکیں جہاں صرف سات فیصد اساتذہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ملازمت کی عدم دستیابی کے اس گیپ کی وجہ جاننے کے لئے سرگرم ہے ۔

متعلقہ عنوان :