Live Updates

نیب احتساب کے نام پر صرف شریف خاندان کے خلاف کارروائیوں میں انتقام کی بو آ رہی ہے، ضلعی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث

جمعرات 11 اکتوبر 2018 18:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ضلعی امیر مولانا عبدالرشید حجازی‘ ڈاکٹر طارق عباس‘ خالد محمود اعظم آبادی‘ اور دیگر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب احتساب کے نام پر صرف شریف خاندان کے خلاف کارروائیوں میں انتقام کی بو آ رہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں تو ناکام نظر آ رہی ہے مگر نیب کے ساتھ ملکر مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں ملکی حالات کو مزید خراب اور پیچیدہ کرنے کے مترادف ہے کیونکہ 420ارب بلکہ اس سے بھی زائد مالیت کے فراڈ کرنے والے اور قرضے معاف کرانے والے ہڑپ کرنے والے تو آزاد پھر رہے ہیں مگر فرضی قصے کہانیاں گھڑھ کر عوامی خدمات سرانجام دینے والوں کو پابند سلاسل کرنا کہاں کی انسانیت ہے سپریم کورٹ پاکستان کو چاہئے کہ وہ نیب کو پابند کریں کہ وہ کسی بھی پارٹی یا شخص کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کریں بلکہ حکمران اپنے وعدوں کے مطابق انہیں پورا کریں جو انہوں نے انتخاب سے قبل قوم سے کئے تھے مگر افسوس کہ حکومت اپنے ابتدائی ایام میں ہی دعوؤں اور وعدوں کی پاسداری کی بجائے انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے ٹیکسز اور مہنگائی کو کم کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے سبزیاں ‘ پھل ‘ دالیں‘ آٹا‘ گھی ‘ گوشت اور دوسری اشیاء خورد و نوش عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے نئے پاکستان کے دعوے داروں نے قوم کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے مولانا عبدالرشید حجازی نے مزید کہا کہ نیب ‘سپریم کورٹ آف پاکستان اور حکومت صرف ایک ہی خاندان کا احتساب کرنے کی بجائے دیگر تمام کرپٹ افراد کو بھی گرفتار کریں اور اپنے ارد گرد اور اداروں سمیت پارٹیوں میں گھسے کرپٹ اور قرضہ خور افراد کو بھی گرفتار کروا کر احتساب سب کا کے نعرہ کو عملی جامہ پہنائے وگرنہ قوم پھر سچی ہے کہ پی ٹی آئی احتساب کی نہیں بلکہ انتقامی سیاست کر رہی ہے جو کہ ملک و قوم کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات