Live Updates

محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ،مزید کاروائی 23 اکتوبر تک ملتوی

گیس کی قیمت بڑھے گی تو عام اشیا کی قیمت بھی بڑھے گی، میں کیا کہہ سکتا ہوں،عمران خان اپنی بات سے مکر رہے ہیں،شرجیل میمن کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 اکتوبر 2018 20:34

محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ،مزید کاروائی 23 اکتوبر تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں پونے 6ارب کے کرپشن ریفرنس کی مزید کاروائی 23 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے نیب کے گواہ میر عالم جوکھیو کے بیان پرشرجیل میمن کے وکیل کی جرح مکمل کیئے ،آئندہ سماعت سماعت دیگر ملزمان کے وکلا نیب کے گواہ کے بیان پر جرح کرے گاعدالت نے ریفرنس کی مزید کاروائی 23 اکتوبر تک ملتوی کردی احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھے گی،گیس کی قیمت بڑھے گی تو عام اشیا کی قیمت بھی بڑھے گی،میں کیا کہہ سکتا ہوں،عمران خان اپنی بات سے مکر رہے ہیں حالات کچھ ایسے ہیں کہ اس بارے میں زیادہ بہتر عمران خان خود بہتر بتا سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ وہ پچاس بڑے لوگ کون ہیں،مجھے نہیں پتا اس ریفرنس کا ،اگر میں نے بھرتیاں کی ہیں تو ایک طریقے کار کے تحت کی ہونگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات