Live Updates

وفاقی کابینہ کا 10سالوں میں 28ہزار ارب روپے بیرونی قرضے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کمیٹی میں اپوزیشن کو مساوی نمائندگی ملے گی ،یہ اختیار حاصل ہوگا وہ ان قرضوں کے غلط استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کرے ان کیخلاف مقدمات دائر کرسکیں ، فواد چوہدری اپوزیشن کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے تاکہ لوٹا ہوا مال واپس لا ئیں اور ملک کو پائوں پرکھڑاکرسکیں ، یہ ملک ہم سب کا ہے اکیلے تحریک انصاف کا نہیں، روزانہ 7سے 8کروڑ روپے حکومت کو دینا پڑتے ہیں، وفاقی کابینہ نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی اگست کی تنخوائوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دی ہے، وزیر اطلاعات پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں سرکار ی زمین بینکوں کے پاس ہوگی، بینک اس پر قرضہ دیں گے، نجی سرمایہ کار اس پر اپنا سرمایہ لگائیں گے، حکومت کا اس پر ایک آنہ بھی خرچ نہ ہوگا، وزیر اعظم نے نیب چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ آپ اپنی اپنی پرفارمنس ٹھیک کریں لوگ ہماری حکومت سے سوال کررہے ہیں ، پریس کانفرنس

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:04

وفاقی کابینہ کا 10سالوں میں 28ہزار ارب روپے بیرونی قرضے کی تحقیقات کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیاکہ گزشتہ 10سالوں میں 28ہزار ارب روپے بیرونی قرضے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائیگی ۔ جس میں اپوزیشن کو مساوی نمائندگی ملے گی ۔ پارلیمانی کمیٹی کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان قرضوں کے غلط استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور ان چہروں کو بے نقاب کیا جائے تاکہ قوم قرضوں سے ملک کر جھکڑنے والوں کا چہرہ جان سکے۔

پارلیمانی کمیٹی کو اختیار ہوگا کہ وہ قرضوں کے غلط استعمال کرنے والے سابق حکمرانوں کے خلاف مقدمات دائر کرسکیں۔ ہم جب بھی ملک کو قرضوں میں ڈبونے والوں کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن واویلہ شروع کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اپوزیشن کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے تاکہ لوٹا ہوا مال واپس لا ئیں اور ملک کو پائوں پرکھڑاکرسکیں ۔

یہ ملک ہم سب کا ہے اکیلے تحریک انصاف کا نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے اس وقت 2ار ب روپے ہر ماہ خسارہ کا سامنا کررہا ہے یعنی روزانہ 7سے 8کروڑ روپے حکومت کو دینا پڑتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ائیر وائس مارشل ارشدملک کو پی آئی اے کا چیئرمین لگایا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خسارہ کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ انہوںنے نیو ایئر پورٹ اسلام آباد کے حوالے سے بتایا کہ کس طرح 38ارب روپے سے مکمل ہونے والا منصوبہ 100ارب روپے میںمکمل ہوا ۔

اس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی اگست کی تنخوائوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دی ہے۔ پاکستان ہائوسنگ اسکیم شروع کرنے کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ سرکار ی زمین بینکوں کے پاس ہوگی اور بینک اس پر قرضہ دیں گے ۔ نجی سرمایہ کار اس پر اپنا سرمایہ لگائیں گے ۔ حکومت کا اس پر ایک آنہ بھی خرچ نہ ہوگا۔

یہ منصوبہ انشاء اللہ دو ماہ کے اندر اندر شرو ع ہوگا جس میں کم آمدنی والے لوگوں کو گھردیا جائے دئیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں ماضی کے منصوبوں کی طرح کمیشن بنایا جائے گا بلکہ شفاف ترین منصوبہ ہوگا عون عباسی کو چیئرمین بیت المال لگایا گیا ہے اور اسی طرح وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کو نجکاری بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر شہشاد اکبر کی سربراہی میںنیب میں ترمیم لانے کے حوالے سے کام جاری ہے ۔

وزیر اعظم نے نیب چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ آپ اپنی اپنی پرفارمنس ٹھیک کریں لوگ ہماری حکومت سے سوال کررہے ہیں کیسز کو جلد منتقی انجام تک پہنچائیں ۔ انہوںنے بتایا کہ پاکستان میں صرف دو سگریٹ کمپنیاں ٹیکس دیتی اور باقی غیرقانونی ہیں ان کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائیگا۔ موبائل اسمبلنگ کے حوالے سے دسمبر تک ایک منصوبہ لانچ کررہے ہیں۔

کہ ان کا ای ایم ای نمبر بند ہو جائے گا۔ مگرمافیا کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے گا۔ ملک میں پینٹ بنانے والی کمپنیوںمیں صرف دو کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں اور باقی غیر قانونی کام کررہی ہیں ۔ 22کروڑ آبادی والے ملک میں صرف 70ہزار ایسے لوگ ہیں جنہوںنے اپنی آمدن 2لاکھ روپے بتائی ہے۔ اور باقی لوگ ٹیکس نہیں دیتے ۔ ایف بی آر اصلاحات لانے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام ہورہا ہے اور باقی سرمایہ داروں کو ٹیکس نیٹ میںلایا جائیگا۔ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسد عمر بیرون ملک سے واپس آکر اس پر بریفنگ دیں گے اوراس پر ایک کمیٹی بنائئی جائے گا جو یہ تعین کرے گی کہ ایک دم سے ڈالر کا ریٹ کیسے بڑھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات