چین نے پاکستان کو کرپشن کے خاتمے کیلئے مدد فراہم کرنے کی حامی بھر لی

کرپشن میں پاکستان کانمبر175سے کم ہو کر116نمبرپرآگیا، پاکستان اور چین نے کرپشن کے تدارک کیلیے یادداشت پردستخط کیے: چیئرمین نیب

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:28

چین نے پاکستان کو کرپشن کے خاتمے کیلئے مدد فراہم کرنے کی حامی بھر لی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2018ء) چین نے پاکستان کو کرپشن کے خاتمے کیلئے مدد فراہم کرنے کی حامی بھر لی، چیئرمین نیب کرپشن میں پاکستان کانمبر175سے کم ہو کر116نمبرپرآگیا، پاکستان اور چین نے کرپشن کے تدارک کیلیے یادداشت پردستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے مل کر چلنے کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان یاداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

چین نے پاکستان کو کرپشن کے خاتمے کیلئے مدد فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چئیرمین نیب جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ پاکستان اور چین نے کرپشن کے تدارک کیلیے یادداشت پردستخط کر دیے ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبے کی شفافیت کے لیے مل کر کام کرینگے۔ چئیرمین نیب جاوید اقبال مزید کہتے ہیں کہ کرپشن میں پاکستان کا نمبر 175سے کم ہو کر 116نمبر پرآگیا ہے۔

نیب نے کرپشن کو جڑسے اکھاڑنے کا تہیہ کررکھاہے۔ نیب پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنے کیلیے آہنی ہاتھوں سے کام لیگی۔ چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مزید بتاتے ہیں کہ نیب نے جدید ترین ڈیجیٹل فرانزک سائنس لیبارٹری تیار کی ہے۔ نیب کی جانب سے تیار کردہ لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک اورفنگرپرنٹ جائزہ کی سہولیات موجود ہیں۔