کوئٹہ، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،میر حاجی علی مدد جتک

سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی آئے گی سی پیک منصوبے کی بدولت ہی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ،صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی آئے گی سی پیک منصوبے کی بدولت ہی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا چین واحدملک ہے جو پاکستان اور بلوچستان کی ترقی چا ہتے ہیں پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہے جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ جمہوریت کے بدولت ہی ملک میں قانون کی بالادستی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح تبدیلی کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنے عزائم کے لئے مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا ان کا حساب ضرور لیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی وجمہوری جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے او رکر تے رہیں گے عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے اور عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عوام کے مسائل کو حل کرنے لئے پیپلز پارٹی ہر اول دستے کا کردا رادا کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی آئے گی سی پیک منصوبے کی بدولت ہی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا چین واحدملک ہے جو پاکستان اور بلوچستان کی ترقی چا ہتے ہیں پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔