نیب کے پاس کرپشن کے ڈیڑھ سو سے زائد میگا سکینڈلز ہیں مگر بااثر ملزموں پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا،سینیٹر سراج الحق
سیاستدانوں ، جرنیلوں اور بیوروکریٹس جس نے بھی ملک کو لوٹاہے اسے احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر کے لوٹی گئی دولت واپس لی جائے ،اگر احتساب کے لیے قوم کو ایک بار پھر سڑکوں پر آناپڑا تو یہ بہت بڑا المیہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی
جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:05
(جاری ہے)
لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کے لیے بھی انہیں نوٹس لیناچاہیے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا ء سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کو آئے ابھی دو ماہ ہوئے ہیں ، مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مایوسی میں اضافہ ہورہاہے ۔ نئی حکومت بڑے بڑے دعوئوں اور وعدوں کے ساتھ آئی تھی ۔ عوام سمجھتے تھے کہ انہوں نے بہت ہوم ورک کیا ہوگا مگر حکومتی پالیسیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ محض میڈیا کے ذریعے لوگوں کو چاند ستارے توڑ لانے کی خوش خبریاں سناتے رہے ۔ جو پالیسیاں عوام کو آسانیاں دینے کی بجائے ان کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کریں ، انہیں راوی میں پھینک دینا چاہیے ۔ ملک میں کوئی ہنگامی صورتحال ہے نہ کوئی آفت آئی ہے مگر حکومتی فیصلوں نے ایک دن میں بیرونی قرضے میں 902 ارب روپے کا ہمالیہ لاددیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کاغذ کا ایک بے وقعت پرزہ بن کر رہ گیاہے اب تو بنگالی ٹکہ اور افغانی بھی روپے کے مقابلے میں مضبوط ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گاڑی بیک مرر میں دیکھ کر نہیں چلتی آگے دیکھنا پڑتاہے ۔ اگر یہ گاڑی اسی طرح چلتی رہی تو عوام جمہوریت ہی سے مایوس ہو جائیں گے ۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کار مایوس ہوکر باہر بھاگ رہے ہیں ۔ لوگ سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی حکومت میں باہر سے سرمایہ کار آئیں گے مگر یہاں سب کچھ الٹ ہورہاہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومتی وزراء کے متضاد بیانات نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیاہے ۔ وزراء بائیس کروڑ عوام کو غلط خبریں دے کر پریشان کرنے کی بجائے سچ بولیں ۔ سی پیک کے حوالے سے بہت بڑے خدشات پیدا ہوگئے ہیں وزراء کے بیانات نے جو گرد و غبار اڑایا ہے ، اسے صاف کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ایک بار پھر قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر ان خدشات کو دور کرے اور قوم کو اعتماد میں لیا جائے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت ایک واضح روڈ میپ دے اور تحریک آزادی کشمیر کو حکومتی پالیسی کے بجائے ریاستی پالیسی بنایا جائے تاکہ حکومتوں کے بدلنے سے اس پالیسی پر کوئی اثر نہ پڑے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام ستر سال سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہوںنے بھارت سے آزادی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں ۔ جماعت اسلامی 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان آزادی ٴکشمیر مارچ کر رہی ہے تاکہ عالمی برادری کو اس دیرینہ مسئلے کے حل کی طرف متوجہ کیا جائے اور مظلوم کشمیریوں کو حوصلہ دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے ایک بار پھر حکومت کو مشورہ دیاہے کہ آئی ایم ایف کے در پر سجدہ ریز ہونے کی بجائے اللہ سے مدد مانگیں اور سودی نظام معیشت سے توبہ کرتے ہوئے زکوة و عشر کا بابرکت نظام اپنالیں تو اس کی تمام پریشانیاں دور ہوسکتی ہیں ۔ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قبل قومی قیادت کو اعتماد میں لے ۔ حکمران جن پالیسیوں کو خود کشی قرار دیا کرتے تھے ، اب خود وہی پالیسیاں اختیار کر رہے ہیں اور وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قیامت نہیں آگئی ۔مزید اہم خبریں
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.