ترقیاتی منصوبوں کیلئے قرض لینا ہے تو ایسے قرض کی کوئی ضرورت نہیں،مجید غوری
اس وقت سیاستدانوں اور عوام کو مل کر قربانی دینے کی ضرورت ہے،حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ اشیاء خوردونوش سستی کی جائیں تاکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی نصیب ہو سکے،مرکزی چیئر مین عوامی رکشہ یونین
جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:05
(جاری ہے)
حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ اشیاء خوردونوش سستی کی جائیں تاکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی نصیب ہو سکے ۔
ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے گزشتہ روز مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سالوں سے ملک کے غریب عوام قربانیاں دیتے آ رہے ہیں۔ہر حکمران کے غلط فیصلوں اور لوٹ مار کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا پڑا ہے۔ اس بار پھر ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے پھر سے ٹیکسوں کی بھرمار،اشیا ء خوردو نوش عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے اس کے باوجود سب سیاسی پارٹیاں یہ دعویٰ کررہی ہیںکہ ہم ہی عوام کی خیر خواہ ہیں اور ہر پارٹی کا غریب ورکر بھی یہی سمجھتا ہے اسی لئے اپنی پارٹی کے لئے ہر صعوبت برداشت کرنے کیلئے تیا رہے۔ اس وقت ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔جب تک یہ قرض نہیں اتر ے گا۔کوئی بھی حکومت ملک میںمہنگائی کا طوفان ختم نہیں کر سکتی ۔اس لئے ہماری حکمرانوں سے اپیل ہے کہ ارکان پارلیمنٹ ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں اور وزرا کی تنخواہیں اور مراعات اس وقت تک بند کر دی جائیں۔ جب تک ملک اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہو جاتا۔ جب ان کو یہ تنخواہیں اور مراعات نہیں ملیں گی تو وہ جی جان سے ملک کواس بحران سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ اصل میں قربانی ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں،ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کو دینی چاہئے۔کیونکہ ملک کواس نہج تک پہنچانے کے یہی ذمہ دار ہیں۔جو مختلف پارٹیوں کے ممبر بن کر ملک کو لوٹتے رہے ہیں۔مجید غوری نے کہا کہ ہم اس حوالے سے ناصرف عوام میں شعور بیدار کریںگے۔بلکہ اسمبلیوں میں بیٹھے اپنے رہنمائوں کی تنخواہیں اور مراعات ملک خوشحال ہونے تک بند کروانے کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔اس سلسلے میں عوامی رکشہ یونین اور عوامی پاسبان مہنگائی کے خلاف بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالیں گے ۔ جس کی تیاری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.