مشال خان قتل کیس،ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائردرخواست30اکتوبرتک ملتوی،وکلاء کوآخری وارننگ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:12

مشال خان قتل کیس،ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائردرخواست30اکتوبرتک ..
پشاور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) پشاورہائیکورٹ نے مشال خان قتل کیس میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائردرخواست پرملزمان کے وکلاء کو آئندہ پیشی کیلئے طلب کرلیا سماعت چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس محمدابراہیم پرمشتمل ڈویژن بنچ نے کی سماعت کے دوران عدالت کوبتایاگیاکہ جن ملزمان کی ضمانتیں ہوئیں وہ مشال خان کیس میں ملوث ہیں اس دوران فاضل چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ اگر آئندہ تیس اکتوبرتک وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی مزیدبہانے نہیں چلیں گے۔

(جاری ہے)

مشال خان کواپریل2017میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں بے دردی سے قتل کیاگیاتھا ۔