عوام اورپارلیمنٹ کو اعتمادمیں لیے بغیر فیصلے ٹھیک نہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے لوٹی ہوئی اربوں کی دولت برآمدکرلیتے توبہتر ہوتا،صوبائی امیرجماعت اسلامی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ عوام اورپارلیمنٹ کو اعتمادمیں لیے بغیر فیصلے ٹھیک نہیں ہوتے۔آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے لوٹی ہوئی اربوں کی دولت برآمدکرلیتے توبہتر ہوتا۔ حکومت عوام کے اجتماعی قومی مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں مسائل کے حل کیلئے مشورے سے قدم اُٹھائیں نئے پاکستان ،تبدیلی ،کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کو لوٹی ہوئی دولت برآمداور لٹیروں کوسزادیناہوگااور حکومت میں شامل کلیئر افراد ہی تبدیلی لاسکتے ہیں ۔

موجودہ حکومت سے عوام کوبہت سی توقعات وابستہ ہیں مگر حکومت نے اب تک عوام کی توقعات کے مطابق اقدامات نہیں اُٹھائے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے سودی نظام کا خاتمہ ،لوٹی ہوئی دولت برآمدکرنے اور قرضوں سے نجات میں ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی حکومت کے اچھے اقدامات کا ساتھ دیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم،میر محمد عاصم سنجرانی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمید منصوری، جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر جمیل احمدمشوانی ،انفارمیشن سیکرٹری عبدالولی خان شاکر نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی امیر سنیٹرسراج الحق کے سہ روزہ دورہ کوئٹہ قلعہ سیف اللہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ذمہ داران نے ایک مہینے کی رپورٹ پیش کی۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نئی حکومت کو نیے پاکستان کیلئے معیشت ،پولیس ،صحت ،تعلیم کی صورت حال ٹھیک کرنا ہوگاتاکہ عوام کو تبدیلی نظر آئے غریب عوام کو تکالیف ومشکلات میں مبتلاکرکے تبدیلی لانا دانشمندی نہیں ۔ بدقسمتی سے اب تک حکومتی سطح پر سادگی بھی نہیں اپنائی گئی اور نہ ہی پروٹوکول کا خاتمہ کیا گیا بس نمائشی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

نام نہاد تبدیلی کیلئے صرف غریب عوام پر بوجھ ڈالنا،مہنگائی وٹیکسزکا سیلاب لانا عوام کو قبول نہیں۔ لٹیرے آزادپھر رہے ہیں کسی کرپٹ فرد کوسزانہیں ملی کرپشن جاری ہیں قومی دولت بیرون ملک پڑاہے ۔ان حالات میں عوام کی پریشانی ومشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام ناامید ہوں گے ۔حکومت مسائل کے حل ،مشکلات کے خاتمے اور لٹیروں کو کھڑی سزادینے کیلئے فی الفور عملی اقدامات اُٹھائے مہنگائی کے بم گرانابند کریں غریب عوام کو فی الفورریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں تاکہ مایوسی کی صورتحال سے نجات ملیں ۔