Live Updates

محکمہ داخلہ نے ہزارہ ڈویژن سمیت صوبہ کے 65 اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی محکمہ داخلہ نے ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سمیت صوبہ بھر میں 65 اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین اختر مانسہرہ، عاصم محمود ایبٹ آباد، محمد تسنیم زیب تورغر، مس زینب نثار مانسہرہ، عمران خان ایبٹ آباد، محمد نسیم خان ایبٹ آباد، سیدہ علینہ ایاز مانسہرہ، جاوید اقبال منور ہری پور، ضیا ء الله وزیر مانسہرہ اور دیگر کو ڈائریکٹور یٹ آف پراسکیوشن میں تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات