Live Updates

اتفاق رائے اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہیں:سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:43

اتفاق رائے اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ عوام کو موجودہ پارلیمان سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ پارلیمان عوام کی اُمیدوں پرپورا اُترے - ۔

انہوں نے کہا کہ تمام قومی ایشوزکو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنا بہتر ین ملکی مفاد میں ہے اور پانی ،توانائی کی قلت پر قابو پانے ،بیروزگاری ،ناخواندگی اور غربت کے خاتمے اور معشیت کی بحالی سمیت تمام قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر قومی اسمبلی میں بحث کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موثر قانون سازی کے لیے ایوان کے ماحول کا پرُ امن ہونا ضروری ہے اس مقصد کے حصول کے لیے سب جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوںسے مشاورت کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تقدس میں اضافے اور ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کا م کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے ان مشکلات پر قابو پانے کے لیے بروقت اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اتفاق رائے اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ، ہمیں ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے آپس کے اختلافات کو بھلا کر یکجہتی سے کام کر نا ہوگا۔

انہوں نے پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو اور پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے میں اعجاز احمد چوہدری کے کردار کو سر اہا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجار احمد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن، بیروزگاری،ناخواندگی اور غربت کے خاتمے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور جماعت کو مزید منظم اور فعال کرنا ان کی اوالین ترجیح ہوگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات