Live Updates

حکومت میں آئے تو 14ہزارارب قرض تھا ،ْ گئے تو 24ہزار ارب تھا ،ْ معاملے پر حکومت کمیشن بنائے تو ہم تیار ہیں ،ْمفتاح اسماعیل

،ْ صرف مسلم لیگ ن کی کارکردگی کوخراب دکھانے کیلئے ملک کی معیشت کوخراب ظاہر کیا جارہاہے ،ْ جب حکومت خود کہے گی کہ خزانے خالی ہیں تو پھر کونسا ملک آپ کے ملک میں آکر سرمایہ کاری کرے گا ،ْسابق وزیر

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:43

حکومت میں آئے تو 14ہزارارب قرض تھا ،ْ گئے تو 24ہزار ارب تھا ،ْ معاملے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت میں آئے تو 14ہزارارب قرض تھا ،ْ گئے تو 24ہزار ارب تھا ،ْ معاملے پر حکومت کمیشن بنائے تو ہم تیار ہیں ،ْ صرف مسلم لیگ ن کی کارکردگی کوخراب دکھانے کیلئے ملک کی معیشت کوخراب ظاہر کیا جارہاہے ،ْ جب حکومت خود کہے گی کہ خزانے خالی ہیں تو پھر کونسا ملک آپ کے ملک میں آکر سرمایہ کاری کرے گا ۔

ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم جب حکومت میں آئے تو ملک پر14ہزارارب قرض تھا اور جب ہم گئے تو قرضہ 24ہزار ارب تھا ، انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اس حوالے سے کمیشن سے بناتے ہیں تو ہم اس کے لئے تیار ہیں ،ْہم نے قرض میں صرف دوتین ہزار ارب روپے کا اضافہ کیاہے اور یہ بات میں یقین سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف کی حکومت اس ملک پر قرض 30ہزار ارب سے بھی زیادہ بڑھائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران خان جیسے بیایات دیتے ہیں اس سے ملک کی معیشت کوخراب دکھایا جارہاہے ، صرف مسلم لیگ ن کی کارکردگی کوخراب دکھانے کیلئے ملک کی معیشت کوخراب ظاہر کیا جارہاہے جس سے ملک کوبہت زیادہ نقصان ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب کیا ہورہاہے کہ ہماری حکومت کوگئے چار ماہ ہوگئے ہیں اورڈالر کی قیمت گرتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو قرض لیا اس سے پاور پراجیکٹس لگائے ۔ ہم کام کرکے گئے اور تعمیر کرکے گئے ہیں، عمران خان کی طرح خود کشی کے چھوٹے وعدے نہیں کرکے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت خود کہے گی کہ خزانے خالی ہیں تو پھر کونسا ملک آپ کے ملک میں آکر سرمایہ کاری کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت خسارے میں جانیوالے اداروں کی نجکاری کرے گی تو ہم ساتھ دیں گے ، حکومت اس وقت غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے، یہ کس قسم کی باتیں کررہے ہیں، کبھی کسی ڈی سی او کونکال رہے ہیں اور کبھی کسی ڈی پی او کو نکالنے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے دو سال تو اے ڈی خواجہ کے ساتھ کھڑے رہے اور اب پنجاب میں آئی جی پنجاب کے معاملے میں کیا کررہے ہیں وزیر اعظم کی ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جوپکے مکانات ہیں ان کی تعداد 49لاکھ 54ہزار 215ہیں اور یہ مکانات قائد اعظم سے لیکر اب تک بنے ہیںاور عمران خان صاحب فرما رہے ہیں کہ وہ ا گلے پانچ سالوں میں پچاس لاکھ گھر بنادیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات