ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری اور ایم پی اے ہیر سوہو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سجاول میں کھلی کچہری کا انعقاد

کھلی کچہری میں محکمہ صحت، تعلیم ، ایری گیشن، ریونیو اور ہائی ویز کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیئے یہ کھلی کچہری کی جا رہی ہے، ریحانہ لغاری

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:47

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری اور ایم پی اے ہیر سوہو کی طرف سے ڈپٹی کمشنر آفیس سجاول میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری میں محکمہ صحت، تعلیم ، ایری گیشن، ریونیو اور ہائی ویز کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیئے یہ کھلی کچہری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کے یہ میری دیرینہ خواہش تھی کے میں اپنے لوگوں کے درمیان کھلی کچھری کروں ان کے مسائل سن کر حل کروں اور ان کے دکھ درد بانٹوں۔ سجاول ہسپتال کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کے کچھ دن پہلے رات کو ہسپتال کا اچانک دورا کیا تو میں نے دیکھا ہسپتال میں مریضوں کے لیئے نہ پنکھے ہیں اور نہ ہی روشنی کا معقول انتظام تھا اوپر سے مچھروں کے بہتات تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کو جاتی اور سجاول سمیت پورے ضلع کے ہسپتالوں کوٹھیک کرنے کے لیئے ایک ہفتے کا ٹائم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کے ہسپتالوں میں انسانی جانیں بچانے والی ادوعیات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ دوران کھلی کچھری ایک ایل ایچ ڈبلیونے انکشاف کیا کے جولائی کو ہونے والی جنرل الیکشن میں ڈیوٹی کی مگر اب تک ضلع سجاول کی ایک بھی ایل ایچ ڈبلیو کو پیسے نہیں ملے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری نے تعلیمی مسائل پر بات کرتے ہوئے خوشخبری دی کے سجاول کے لیئے سندھ یونیورسٹی کیمپس اور لا کالیج کے لیئے بھی منظوری لی گئی ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع ہوجائے گا۔ اسکے علاوہ اس سال کے آخر میں سجاول میں ٹریزری آفیس بھی کام شروع کردی گی۔ انہوں نے تعلیم پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کے ضلع سجاول میں تعلیمی نظام اور اسکولز بلڈنگ کا انفرا اسٹریکچر تباہ حالی کا شکار ہیں انہوں نے تعلیمی افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کے وہ اساتذہ کو پابند کریں کے وہ اسکولوں میں بچوں کوبہتر اور معیاری تعلیم دیں۔

پانی کی کمی کی شکایات پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر سجاول کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے ایک ہفتے میں نہروں کی پشتوں سے غیر قانونی مشنیری ہٹائی جائیں۔ انہوں نے کہا کے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کیضلع سجاول بنتے ہوئے سال بیت گئے مگر اب تک یہاں پر دیگر سرکاری عمارتوں کی طرح ڈی سی آفیس بھی نہیں بن سکا ۔ انہوں نے کہا کے ڈی سی آفیس کامپلیکس کے کام میں تیزی لاکر انہیں بہت جلد مکمل کیا جائیگا۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری سجاول میں نوجوانوں کے لیئے کھیل کے میدان نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپورٹس کامپلیس بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کے کھیلوں سے نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کے وہ دن دور نہیں جب ہم سجاول کی عوام اور صحافی بھائیوں کے ساتھ مل کرسجاول کے تمام مسائل حل کریں گے اور اپنے ضلع کو خوشحال بنائیں گے۔ کھلی کچھری میں ضلع سجاول کی تمام سرکاری افسران اور کثیر تعداد میں عام لوگ بھی موجود تھے۔