سوات میں کسی کو بھی کرپشن یا چوری کی اجازت نہیں دی جائیگی،فضل حکیم

جمعرات اکتوبر 23:48

ملاکنڈ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2018ء) چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے ارادے مضبوط اور حوصلے بُلند ہیں ضلع سوات میں کسی کو بھی کرپشن یا چوری کی اجازت نہیں دی جائیگی عوام نے دوبارہ ووٹ دیکر تحریک انصاف کی کارکردگی کو سراہا اورہم پراعتمادکیاہے تحریک انصاف کے آئین ، منشوراورایجنڈے سے عوام بخوبی واقف ہیں عوام سے ہم نے آئندہ بھی جتنے وعدے کئے اس پر ہم پورا اترنے کی کوشش کریں گے وہ ڈی سی کانفرنس روم میںمقامی افسران، عمائدین علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ ہماری پچھلی صوبائی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جن کی بدولت تمام ادارے مضبوط اور سیاست سے پاک ہیںانہوں نے کہا کہ ملک میں روپیہ کی قیمت گرنے اور مہنگائی پر جلد قابو پایاجائے گا کیونکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان معیشت کو مستحکم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سوج سمجھ کر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام تسلی رکھیں جس طرح پی ٹی آئی کی پچھلی صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں خیبر پختونخوامیں تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا تھا اسی طرح اب پورے پاکستان میں بھی تمام تر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور قوم کو مشکلات سے نکال کر باوقار مقام دلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کسی کے ساتھ ظلم اورناانصافی ہو توفوری طور پر مجھ سے رابطہ کریں تاکہ اس کا ازالہ ہوجائے اور عوام کو انصاف مل جائے ۔